تازہ ترینعلاقائی

لیاری:جرائم پیشہ عناصرکے خلاف آپریشن ،4جاں بحق ،13 زخمی

کراچی﴿کرائم رپورٹر﴾کراچی کے علاقے لیاری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں ایف سی اور پولیس اہلکار حصہ لیا۔ پولیس نے لیاری کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے تھے۔ آپریشن کا آغاز لی مارکیٹ اور گھاس منڈی سے کیا گیا جس میں پولیس کو شرپسندوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ مسلح افراد نے علاقے میں چوکیاں بنا رکھی ہیں جس کے سبب پولیس کو آگے بڑھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے چیل چوک تک رسائی حاصل کرنے کے بعد علاقوں میں پولیس تعینات کی گئی۔جمعہ کی صبح سے جاری آپریشن میں20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ لیاری کے خارجی اور داخلی راستوں کی بندش کے سبب مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔ کاروباری مراکز کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ آپریشن کے باعث لیاری میں پرچے ملتوی کر دیئے گئے۔ لیاری آپریشن کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے حب ندی پل پر مظاہرہ بھی کیا گیا۔ لیاری سے ملحقہ علاقوں آگرہ تاج اور گل محمد میں دستی بم حملے میں 3 افراد اور موسیٰ لائن میں فائرنگ سے2 افراد زخمی ہوئے۔ پاک کالونی میں بھی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک اہلکارعبدالحمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق چیل چوک، نوالین، آٹھ چوک، پھول بتی لین، آفشانی گلی، لی مارکیٹ، لیاری ٹائون آفس کلاکوٹ اور چاکیواڑہ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں 1100 پولیس اہلکار اور کمانڈوز 10 بکتر بند گاڑیوں اور 40 موبائل وینوں کے ساتھ حصہ لیا۔ دوسری جانب لیاری کی کشیدہ صورتحال کے باعث لیاری کے 6 امتحانی مراکز میں ہونے والا دہم جماعت کا ریاضی کا پرچہ دوسری بار ملتوی کر دیا گیا۔ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق ملتوی کیے گئے ریاضی کے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ لیاری کے امتحانی مراکز میں ریاضی کا پرچہ دوسری بار ملتوی کیاگیا ہے۔ اس سے قبل بھی لیاری کی کشیدہ صورتحال کے باعث میٹرک کا پرچہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔#

یہ بھی پڑھیں  چوہدری ظہورالٰہی شہید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker