پاکستانتازہ ترین

لیاری میں پھرفائرنگ،جرائم پیشہ افرادکوہتھیارڈالنےکیلئے48گھنٹےکی مہلت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن آٹھویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔رات گئے چیل چوک کا علاقہ ایک بار پھر فائرنگ سے گونج اٹھا۔ حکومت نے شرپسندوں کو48 گھنٹوں میں ہتھیار ڈالنے کی مہلت دی ہے۔کراچی ميں وزيراعلٰی ہاؤس ميں نيوز کانفرس کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ جرائم پيشہ افراد کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں ميں آپريشن کيا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ لياری ميں مالاکنڈ اور سوات جيسی صورت حال ہے۔ سوات کی طرز پر کراچی پر قبضے کی کوشش کی جارہی تھی۔رحمان ملک نے کہا کہ لياری ميں کالعدم طالبان، کالعدم لشکر جنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے لوگ لڑ رہے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ ملزمان 48 گھنٹوں ميں ہتھیار ڈال ديں۔وفاقی وزير داخلہ نے ملزمان کو خبردار کیا ہے کہ حکومت کے پاس ايسا سسٹم آ گيا ہے جس سے تمام گلياں اور گھر ديکھے جا سکتے ہیں۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ لياری ميں ملزمان وہ اسلحہ استعمال کر رہے ہيں جو آرمی بھی اجازت سے استعمال کرتی ہے۔ پريس کانفرنس کے بعد ميڈيا کے نمائندوں کو لياری سے پکڑا جانے والا اسلحہ دکھايا گیا۔اسلحے ميں ايک راکٹ لانچر، اٹھائيس کلاشنکوف، تين ايل ايم جی، دو جی تھری، بتيس ہينڈ گرنيڈز اور تين ہزار پانچ سو گولياں شامل ہيں۔ صحافيوں نے اسلحے کو پرانا قرار ديا تو رحمان ملک نے ایسا ثابت ہونے ر استعفے کی پیشکش کرڈالی۔وفاقی وزير داخلہ نے لياری کےنوے فيصد لوگوں کو شريف قرار ديا اور جلد علاقے کی موبائل فون سروس، پانی اور بجلی بحال کرنے کا بھی اعلان کيا۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker