کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن آٹھویں دن بھی جاری ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آج فائنل راؤنڈ ہوگا۔اس راؤنڈ میں حصہ لینے کے لیئے تیس تھانوں کے اہل کار لیاری پہنچ گئے ہیں اور فیصلہ کن معرکے کیلئے رینجرز کا انتظار ہے۔کراچی جنوبی کے تیس تھانوں کے یہ تازہ دم اہل کار آپریشن کے اس مرحلے پر شامل ہوئے ہیں جسے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے فائنل راؤنڈ قرار دیا ہےرات تو رات دن میں بھی چیل چوک اور نواں لین کے دیگر علاقے فائرنگ سے گونجتے رہتے ہیں۔ نواں لین جہاں لوگ سخت ضرورت کے تحت بھی نہیں گھروں سے نہیں نکل رہے ایک بچی ڈرتی سہمتی اوراپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ اسکول جاتی نظرآئی۔آپریشن کو مزید طویل کرتا ہر دن لیاری کے لوگوں کو نئی آزمائشوں سے گزار دیتا ہے۔ نواں لین سے بیشتر خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں مگر جو رہ گئے ہیں ان کا گزر بسر ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ صبح ہوتے ہی لوگ پانی کی تلاش میں نکل جاتے ہیں۔نواں لین میں بچوں کا سامان بیچنے والے نصیر کے گھر بھی نوبت فاقوں تک آگئی ہے۔لیاری میں جاری آپریشن کو روکنے کے لیئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے جسے سماعت کے لیئے منظور کر لیا گیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.