پاکستانتازہ ترین

لیاری حتمی آپریشن کی تیاری،گھاس منڈی سےچیل چوک جانےوالاراستہ بند

کراچی﴿کرائم رپورٹر﴾ لیاری حتمی آپریشن کی تیاری کر لی گئی ہے۔ پولیس نے گھاس منڈی سے چیل چوک جانے والا راستہ بند بند کر دیا۔ 2 درجن سے زائد جانوں کے نقصان کے باوجود پولیس کو ابھی تک خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق لیاری آخری آپریشن کی تیاری کر لی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے گھاس منڈی سے چیل چوک جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ چیل چوک کے اطراف کا علاقہ شدید فائرنگ کی زد میں ہے۔آخری آپریشن میں ضلع شری کی پولیس کی مدد کیلئے ضلع غربی کی پولیس بھی پہنچ گئی ہے۔ پولیس اور ایف سی کے جوان آپریشن کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنے مورچوں میں پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ جمعہ کو آپریشن کو حتمی شکل دے دی جائیگی۔رینجرز کی آمد بھی متوقع ہے۔ مسلح ملزمان کے خلاف کاروائی کیلئے ساؤتھ زون کے 26 تھانوں سے نفری طلب کرلی گئی۔ ملزمان نے چیل چوک پر پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔ بھر پور جوابی کاروائی کے بعد مسلح افراد پسپا ہوگئے، کارروائی میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ گذشتہ روز پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے حب ریور روڈ اور میراں ناکہ کی ناکہ بندی کی تھی تاہم خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ڈرگ انسپکٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker