پاکستانتازہ ترین

کراچی:لیاری آپریشن 48گھنٹے کیلئے روک دیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ دیسک)لیاری میں آپریشن 48گھنٹے کے لیے روک دیا گیا ہے،آئی جی سندھ مشتاق شاہ کا کہناہے کہ فیصلہ لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا،لیاری میں جرائم پیشہ افراد کو ہتھیار پھینکنے کیلئے اڑتالیس گھنٹوں کی ڈیڈلا ئن دی گئی ہے۔آپریشن معطل کرنے کے کے اعلان کے بعد علاقے سے پولیس بکتر بند ہٹا لی گئی ہیں۔ آج لیاری میں شرپسندوں کی جانب سے پولیس پر گیارہ راکٹ فائر کیئے گئے جس میں سے ایک بکتر بند پر لگنے سے اس میں موجود دو پولیس اہلکارزخمی ہو گئے ۔ شہریوں کی موجودگی اور گلیوں میں خندقیں کھدی ہونے کے باعث پولیس کو جوابی کارروائی اور پیش قدمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چیل چوک پر پولیس اور شرپسندوں کے درمیان شدید جھڑپ کے بعد ضلع جنوبی کے تمام تھانوں کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔ آپریشن میں نئی حکمت عملی اختیار کئے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت ہیلی کاپٹرز اور رینجرز کی مدد لی جاسکتی ہے۔ تاریخ کی بدترین بدامنی سے گزرنے والے لیاری کے مکین بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ علاقے میں پانی ، بجلی ، گیس اور راشن کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ فائرنگ اور بموں کے ٹکڑے لگنے سے کئی مقامات پرگیس لائنیں پھٹنے سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ کشیدگی کے باعث اب تک میٹرک کے پانچ پرچے ملتوی کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  صدرپولیس نے چاراضلاع کو مطلوب بین اضلاع نوسربازگرفتارکرلیے ملزمان سے ٹوڈی کارقیمتی سامان برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker