تازہ ترینعلاقائی

کراچی:لیاری میں پولیس اورایف سی کاسرچ آپریشن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران دونوں طرف سے زبردست فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ دستی بموں اور راکٹوں کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے۔لیاری کے مختلف علاقوں نوالین، گھاس منڈی، کالا کوٹ اور چیل چوک کے اطراف میں پولیس اور ایف سی کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کی سربراہی ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم اور ایس ایس پی ساؤتھ ناصر آفتاب کر رہے ہیں۔ اس آپریشن کے دوران پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ چیل چوک کے مقام پر پولیس کی گاڑیوں پر ایک دستی بم اور دو راکٹ داغے گئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور آپریشن کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ آپریشن میں مختلف ٹاؤنز کی نفری حصہ لے رہی ہے، تاحال کسی گرفتاری اور ہلاکت کی اطلاع نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  رحمان ملک کی دہلی میں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker