کراچی (مانیٹرنگ سیل) لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مظاہرین پر پولیس کے ظلم و بربریت پر حکمران استعفیٰ دیں۔ مسلم لیگ ن سندھ کے رہنماء لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پر پولیس کے ظلم اور بربریت پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی کارکنوں پر پولیس کا ظلم دیکھ کر رات بھر نیند نہیں آئی، نواز اور شہباز شریف کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیے :
ڈسکہ:چھ ملزمان سے ناجائز اسلحہ ‘شراب وچرس برآمد
جون 18, 2012