پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ: شہباز شریف کی 17 جون تک عبوری ضمانت منظور

لاہور(پاک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی 17 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے قائد حزب اختلاف کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کر رہا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا درخواستگزار شہباز شریف کہاں ہیں ؟ جس پر وکیل امجد پرویز نے کہا شہباز شریف کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور کینسر کے مریض ہیں۔ عدالت نے پھر استفسار کیا کیا آپ کو گرفتاری کا خدشہ ہے۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا نیب نے جو جو ریکارڈ مانگا وہ دے دیا پھر بھی نیب گرفتاری کے لیے بے تاب ہے۔ وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا، دوران ریمانڈ شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا، نیب 63 دن کے ریمانڈ میں تفتیش کرتی رہی۔ عدالت نے استفسار کیا شہباز شریف کے خلاف کیس کس سٹیج پر ہے۔ وکیل امجد پرویز نے کہا شہباز شریف کیخلاف کیس انویسٹی گیشن کی سٹیج پر ہے۔ عدالت نے کہا نیب والے کہاں ہیں، روسٹرم پر آئیں، کیا نیب شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتا ہے ؟ نیب وکیل نے کہا نیب شہباز شریف کی ضمانت کی مخالفت کرے گا، شہباز شریف کی طلبی 2 جون، وارنٹ گرفتاری 28 مئی کے تھے۔ عدالت نے کہا جب وارنٹ پہلے نکلے تو 2 جون کو کیوں بلایا ؟ وکیل نیب نے کہا جب گرفتاری کا مواد آیا تب شہباز شریف کے وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے کہا جب 28 مئی کو وارنٹ گرفتاری جاری کئے تو گرفتار کیوں نہیں کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شہباز شریف کی گرفتاری سے روکتے ہوئے 17 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں  صحت مند دل ہر ایک کے لیے!

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker