تازہ ترینعلاقائی

صنفی مساوات پروگرام کے تحت’’کلاس‘‘ کے زیر اہتمام کمیونٹی آگاہی سیشن

لاہور(اقبال کھوکھر ) سینٹر فار لیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ (کلاس) کے زیر اہتمام ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد21 جنوری 2016 کو الفا فاؤنڈیشن بہار کالونی لا ہو ر میں ہوا، اس وقت کلاس عورت فاؤنڈیشن کے صنفی مساوات پروگرام کے تحت امریکی عوام اور ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے ضلع لاہور میں صنفی بنیاد پر تشدد سے متا ثرہ خواتین کو مفت قانونی مدد اور اقلیتی خواتین / بچوں کے لئے پناہ گاہ اور آزادانہ مرضی سے شادی کرنے والے جوڑوں کو سہارا دینے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے ۔ کمیونٹی آگاہی سیشن میں 60سے زائدمرد اور خواتین نے شرکت کی۔ پروجیکٹ کوارڈینیٹر نورین اختر(CLAAS) نے عورتوں کی زندگی،صحت،تعلیم اور خودمختاری کے حقوق اور صنفی بنیاد پر عورتوں پر تشدداور خواتین کے حقوق و قوانین کے بارے میں بات چیت کی۔اُنہوں نے واضح کیا کہ معاشرے میں نا برابری کی وجہ سے ہی عورتوں کے انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔ اِس ناروا سلوک اور تشدد کی وجہ سے معاشرے میں عورتوں کی خود مختاری ایک سوالیہ نشان ہے۔مزید برآں اُنہوں نے کہا کہ عورتوں کے حقوق و تخفظ کے لئے بنائے گئے قوانین کی حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیاکہ ان قوانین کو نافذ کرنے کی اَشد ضرورت ہے تا کہ صنفی مساوات پر مبنی ایک صحت مندمعاشرہ قائم ہو سکے چرچ انچارج پاسٹر نسیم اختر نے کلاس ادارہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں کے انقعاد سے ہی صنفی مساوات پر مبنی خوشحال معاشرہ قائم ہو سکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پرادارہ کلاس کے نیشنل ڈائریکٹرایم اے جوزف فرانسس نے کہاکہ عورتوں کے حقوق سے متعلقہ قوانین کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صنفی برابری پر مشتمل ایک روشن خیال معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے انہوں نے تمام شرکأ،انتظامیہ چرچ انچارج کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button