پاکستانتازہ ترین

خفیہ قوتیں عام انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں،لیاقت بلوچ

laiquat-baloch_lpic-141جماعت اسلامی (مانیٹرینگ سیل)کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بعض خفیہ قوتیں سیاسی جماعتوں کو اپنے زیراثررکھنا چاہتی ہیں اوران عام انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے سابق امیرقاضی حسین احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے انتخابی نشان کے ساتھ انتخابی عمل میں اتری ہے اورانتخابات کاالتواء کسی صورت قبول نہیں ۔انھوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد اورپروفیسرغفوراحمد کی زندگی جہدمسلسل پرمبنی ہے۔ قاضی حسین احمد نہ صرف جماعت اسلامی کے رہنما تھے بلکہ دنیا انھیں ایک قومی اورعالمی لیڈرکے طورپرتسلیم کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پروفیسرغفوراحمد کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ۔ تعزیتی ریفرنس سے پاکستان بیت المال کے ایم ڈی زمرد خان ،رضاشاہ سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں سکہ اسلام آباد کا حکم واشنگٹن کا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker