تازہ ترینعلاقائی

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اوکاڑا کے زیراہتمام انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایاگیا

اوکاڑا(بیورورپورٹ) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اوکاڑا اور این۔سی۔ایچ۔ڈی کے زیراہتمام 8 ستمبر کو انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایا گیا۔ اس عالمی دن کی مناسبت سے لوگوں میں تعلیم کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت مصباح طلعت ای۔ڈی۔او ایجوکیشن نے کی ۔ باقی شرکاء میں رانا محمد عباس ڈسٹرکٹ جنرل مینجراین۔سی۔ایچ۔ڈی اوکاڑا ،نواز انور ڈی۔ای۔او سکینڈری ،ر خسانہ سعید ڈپٹی ڈی۔ای۔او ایلیمنٹری(زنانہ)،ڈاکٹر عابد ہیڈ ماسٹرایم۔سی ہائی سکول اوکاڑا،محمد یحیے سیلم ڈسٹرکٹ فنانس اینڈ ایڈمن مینجر اوکاڑا،عابد امین ڈسٹرکٹ پروگرام مینجر(لٹریسی )اوکاڑا، چوہدری وحید اسلم نت ڈسٹرکٹ پروگرام مینجر (ایجوکیشن )اوکاڑا،تمام این۔سی۔ایچ۔ڈی سٹاف سمیت اساتذہ ،بچوں اور مختلف مکاتیب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سکول کے بچوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے مختلف تحریریں درج تھیں۔
اس کے بعد اسلامیہ سکول نیو کیمپس کے ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے بچوں، بچیوں اور شرکاء نے تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے تقریریں کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد عباس ڈسٹرکٹ جنرل مینجراین۔سی۔ایچ۔ڈی اوکاڑا نے شرکاء کو اس دن کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور این۔سی۔ایچ۔ڈی کے پروگرام اور اچیومنٹ کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی مصباح طلعت ای۔ڈی۔او ایجوکیشن نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ضلع اوکاڑاکو نمبر اول بنا ئیں اور یہ تب ہو گا جب تمام اساتذہ اور طلباء اپنا کام کل سے اورپوری ایمانداری سے کریں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تما م طلباء اور شرکاء کا فرض ہے کہ اپنے آس پاس کے تمام بچوں کوسکول داخل کروائیں جو کسی وجہ سے سکول نہیں جا رہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآبادکےبلدیاتی انتخابات میں تمام تردھاندلی کے یکارڈ توڑدیئےگئےہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker