پاکستانتازہ ترین

محکمہ لائیو اسٹاک خبردا، پالتو پرندوں کو ٹیکے لگوالیں

کراچي(نامہ نگار) محکمہ لائیو اسٹاک نے خبردار کیا ہے کہ پالتو پرندوں کو ٹیکے لگوالیں ۔۔ کہیں وہ بھی رانی کھیت کی بھینٹ نہ چڑھ جائیں ۔ سندھ پولٹری ویکسین سینٹر کے ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ یہ بیماری سارا سال ہی رہتی ہے ۔کہا جاتا ہے جنگل میں مورناچا کس نے دیکھا، لیکن جناب تھرسمیت سندھ کےمختلف علاقوں میں مورمررہے  اورسب دیکھ رہے ہیں،محمکہ لائيواسٹاک فشريزکے ماہرين کا کہنا ہے کہ رواں سال بارش نہ ہونے کي وجہ سے راني کھيت کی بيماري شدید حملہ کیا ہے ۔ ليکن محکمہ جنگلي حيات کے تعاون سے اس بيماري پر جلد قابوکرليا جائيگا،، ماہرين نے پرندے پالنے والے شوقین شہریوں کو بھي ہوشيارکيا ہے کہ پرندوں کي ويکسي نيشن کراليں ورنہ راني کھيت انھيں نقصان پہنچا سکتي ہے ۔۔ ان کا يہ بھي کہنا ہے کہ سندھ بھر میں پولٹري کي صنعت محفوظ ہے،، ڈاکٹرنذيرکے مطابق تھرسے لائے گئے چھ متاثرہ مور صحت ياب ہوکرواپس جاچکے ہيں،جون میں ۔  کبوتروں اورطوطوں ميں بھي اس بيماري سے متاثرہونے کے واقعات سامنے آئے تھے ۔۔ ماہرين کا کہنا ہے کہ راني کھيت کي بيماري گزشتہ برس نومبرميں پنجاب سے منتقل ہوئي ۔۔ پنجاب والوں کواس بيماري سے سات ارب کا نقصان ہوا ليکن بروقت تشخيص سے سندھ کو بڑے نقصان سے بچاليا گيا

یہ بھی پڑھیں  ہارون آباد:عید الفطر کی آمد آمد ہے ماکیٹیں اور بازارسج گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker