علاقائی

لاہور:بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ نے کاروباری زندگی ٹھپ،بےروزگاری میں اضافہ کردیا:ایم اے تبسم

لاہور﴿ ایم اے تبسم﴾پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن ،سینئررہنما ئ ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ صدرآصف زرداری کاپارلیمنٹ سے خطاب عوام سے صریحا مذاق کے مترادف ہے ایسا محسوس ہوتاتھاکہ وہ پارلیمنٹ میں پاکستان کی نہیں کسی دوسرے ملک کے بارے میں بتارہے ہوں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کابنیادی نعرہ روٹی کپڑااورمکان کی فراہمی تھا لیکن پی پی پی کی موجودہ حکومت نے عوام سے جینے کاحق بھی حھین لیاہے جسکا مظاہرہ پی پی پی رکن اسمبلی نے پارٹی کی عوام کش پالیسیوں پراحتجاج کرکے پارٹی دعوئوں کابھانڈا پھوڑتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے چارسال کے دورحکومت میں اشیائ خردونوش کی قیمتوں کوآسمان تک پہنچادیا بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ نے کاروباری زندگی ٹھپ اوربے روزگاری میں کئی گنا اضافہ کردیا 77 فیصد پاکستانی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہوچکے ہیں اس سے قبل یہ شرح صرف 32 فیصد تھی جبکہ ملک کی آبادی کا 42 فیصد دووقت کی روتی کھانے سے محروم ہیں انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے دورمیں گذشتہ 64 سال میں چھپنے والے نوٹ کی مقابلہ میں دوگنے نوٹ چھاپے گئے جس سے افراط زرکی شرح میں کئی گنااضافہ ہوگیااور مہنگائی میں گذشتہ چارسال میں 87 فیصد اضافہ ہوگیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بزنس ہب کراچی کوبھتہ مافیا کے حوالہ کردیاگیا جس کے باعث صنعتوں کاروں سرمایہ کاروں کی بھاری تعداد نے اپنا کاروبار بنگلہ دیش دوبئی ملائشیا سمیت افریقی ممالک میں منتقل کردیاہے انہوں نے کہاکہ صدرمملکت نے اپنے خطاب میں پاکستان کی شہ رگ کاذکرتک نہیں کیا اس وقت ملک توانائی کے بحران سے دوچارہے صنعتیں بن پڑی ہیں مزدورطبقہ مظاہرے کررہاہے لیکن نئے منصوبوں کاذکرتک نہیں کیاگیا انہوں نے کہاکہ صدرمملکت آصف علی زرداری کی تقریر محض خانہ پری تھی اور عوام سے ایک سنگین مذاق کے مترادف تھی۔

یہ بھی پڑھیں  سانگھڑ: سی آئی اے پولیس نوشہرو فیروز کا چھاپہ فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت تین افراد جانبحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker