تازہ ترینرپورٹس

ملک میں 2030 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ برقرار رہے گی، رپورٹ

این ٹی ڈی سی نے لوڈ شیڈنگ فور کاسٹ کے نام سے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں 2030 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ برقرار رہے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر بڑے پن بجلی گھروں کے منصوبے نہ بنائے تو آئندہ 5 برسوں ميں بجلی کا بدترین بحران پیدا ہوجائے گا۔ منگلا، تربیلا اور چشمہ ڈیمز میں مٹی جمع ہونے سے پن بجلی کی پیداوار بڑی تیزی کے ساتھ کم ہورہی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گیس کی کمی اور کول پراجیکٹ بھی بروقت مکمل نہ ہونے سے بجلی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو تیل سے بجلی پیدا کرنا پڑے گی جو انتہائی مہنگی ہوگی اور صارفین مہنگی بجلی خرید نہیں سکیں گے جس کی وجہ سے بجلی کی چوری بھی بڑھ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: منشیات فروش سمیت تین افراد سے چرس ،ناجائز اسلحہ برآمداور 3اشتہاری ملزمان گرفتار، سرکل ڈسکہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker