علاقائی

سرگودھا:بجلی کی بندش کا دورانیہ طویل،امتحانات کی تیاری میں مصروف طلبائ وطالبات مشکلات کا شکار

سرگودہا﴿ تحصیل رپورٹر﴾ شہر بھرمیں بجلی کی بندش کا دورانیہ طویل ہوجانے سے امتحانات کی تیاری میں مصروف طلبائ وطالبات مشکلات کا شکار ، گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی مچھروں اور مکھیوں کی افزائش کا عمل بھی تیزی سے شروع ہوگیا جو بجلی کی بندش میں اضافہ کی وجہ سے کسی عذاب سے کم نہیں ہے، میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث طلبائ و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پانچ سال قوم کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے وعدے کرتی رہی ہے، آئندہ انتخابات میں موجودہ حکمرانوں کو اس جھوٹ کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔ کیونکہ پانچ سالوں میں موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، بجلی، گیس کی طویل بندش، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کے سوائ کچھ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاناما لیکس کمیشن حکومت کی جانب سے ڈھونگ کے سواء کچھ نہیں:مرکزی راہنماء JUIمفتی کفایت اللہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker