شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وفاقی کابینہ کا ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی کابینہ نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ یکساں کرنے اور ماہ رمضان میں سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اسلام آباد میں وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی زیرصدارت ہوا، اس میں ملک کے اندر توانائی کی صورتحال ، خصوصی بجلی پیداوار کے امور پر غور کیا گیا، پانی و بجلی کے وفاقی سیکریٹری نے کابینہ کو ملک میں بجلی پیداوار بڑھانے کے حالیہ اقدامات اور ان کے نتائج سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایاکہ بجلی کا شارٹ فال کم ہوکر 35 سو میگاواٹ رہ گیا ہے، رواں سال قومی گرڈ میں مزید 2 ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہوجائے گی، سرکاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ملک بھر میں بجلی کی یکساں لوڈشیڈنگ کی جائے گی اور روزوں کے دوران سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں عوام کو بجلی کی مسلسل فراہمی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ شہریوں کے حقوق کی مکمل ضامن ہے، چیف جسٹس