پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  شہباز شریف کی صدارت میں  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کے لئے چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ میں حالیہ لوڈ شیڈنگ پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سمیت لیجسلیٹو کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی جائیگی۔ کابینہ آڈیٹرز کی تقرری کی بھی منظوری دے گی اور اجلاس میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور بھی زیر غور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button