پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

اسلام آباد(پاک نیوز)ملک بھر میں تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں شب قدر میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس سے نمازی پسینے سے شرابور رہے۔ شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے،  سحری کے وقت بھی بجلی بند رہتی ہے۔شہریوں نے کہا کہ کسی بھی دور حکومت میں رمضان المبارک کے دوران اتنی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی۔شہریوں نے مزید کہا کہ لیسکو والے بات سنتے ہیں اور نہ ہی واسا والے کان دھرتے ہیں۔خیال رہے صرف لاہور ہی نہیں بلکہ ملک کے تمام بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، ملتان، بدین  اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔خاص طور پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں شدید اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button