پاکستانتازہ ترین

پاکستان رواں ماہ آئی ایم ایف کی 52 کروڑ ڈالراداکرے گا

2-2-2013_86455_lاسلام آباد(نما ئندہ اسلام آباد)فروری میں پاکستان کی جیب ہلکی ہو جائے گی، رواں ماہ آئی ایم ایف کو 2 قسطوں میں 52 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے پاک نیوزلائیو کو بتایا کہ 11 فروری کو 14 کروڑ ڈالر واپس کیئے جائیں گے جبکہ 26 فروری کو 38 کروڑ ڈالر سے قرضے کا بوجھ کم کیا جائے گا۔ پاکستان نے نومبر 2008 میں بین الاقوامی ادائیگیوں کے دباوٴ کے باعث آئی ایم ایف سے 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض لیا تھا۔ پاکستان اب تک 9 قسطوں میں عالمی مالیاتی ادارے کو 2 ارب 38 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کر چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  روس نے نیٹو کو اپنی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیدیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker