تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:حکومتی دعوؤں کے باوجود افطاری اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

loard-shaddingسیالکوٹ(کرائم رپورٹر)حکومتی دعوؤں کے باوجود پسرور میں افطاری اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری۔رمضان المبا رک شروع ہونے سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات پر ویز رشیدنے دعوی کیا تھا کہ رمضان المبارک میں سحری ،افطاری اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔مگر رمضان المبارک کو شروع ہوئے دو دن گزر چکے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا۔افطاری اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تراویح پڑھنے جانے والے احباب کو گُپ اندھیرے کی وجہ سے شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بارش کی وجہ سے ہوا کیچڑ ابھی ختم نہیں ہوا جس سے لائٹ نہ ہونے کی وجہ اکثر نمازیوں کے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں۔معروف سماجی راہنماؤں محمد یار بٹ پسروری،چوہدری سہیل اکبر گھمن ، سر شہباز ذکی،ملک زاہد حنیف ہیرا،باؤ اشرف کھوکھر،رانا زاہد سابقہ ناظم،ندیم عباس،حکیم میاں محمدافضال نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سحری افطاری اور تراویح میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button