تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال: گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

ساہیوال(بیورورپورٹ) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شرو ع ‘ روزہ داروں کو شدید مشکلات ‘ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے دعوے ٹھس ‘ نماز تراویح میں بجلی بندہونے سے شہری حکمرانوں کو کوستے رہے۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ۔ شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ پہلے روزے کی نما ز تراویح کے دوران بجلی نہ ہونے سے شہری حکمرانوں کو کوستے رہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ ہر سال حکمران رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا دعویٰ کرتے ہیں اور رمضان کے شروع ہوتے ہی دوسرے مہینوں سے بھی زیادہ لوڈشیڈنگ شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چار سال سے لوڈشیڈنگ میں کمی کے دعوے کرنیوالے حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم محمدنوازشریف سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:پولیس کامنشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker