شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / صوبوں میں برابرلوڈشیڈنگ ہوگی:یوسف رضا گیلانی

صوبوں میں برابرلوڈشیڈنگ ہوگی:یوسف رضا گیلانی

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ صوبوں میں برابری کی بنیاد پر کی جائے گی۔ لاہور میں انرجی کانفرنس کے بعد میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا دفاتر میں 5 دن کام کرنے سے 700 میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ صوبوں میں برابری کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ ہو گی اور ہفتے کے سوا کاروباری مراکز 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کہا ہے۔ بجلی چوری اور لاسز کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور بجلی کی بچت کے لیے تین کروڑ انرجی سیور مفت بانٹے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 3400 میگاواٹ بجلی پیدا کر کے سسٹم میں شامل کی ہے۔ ۔

یہ بھی پڑھیں  روشنی اب بھی اندھیر کے پنجے میں ہے