پاکستانتازہ ترین

وزارت پانی وبجلی نےسحر، افطار، تراویح میں لوڈشیڈنگ کاعندیہ دیدیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزارت پانی و بجلی نے سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا عندیہ دے دیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے نظام کو بوجھ سے بچانے کیلئے کچھ دیر کیلئے بجلی بند کی جاسکتی ہے۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق سحر و تروایح کے اوقات میں بجلی کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، ان اوقات میں قلت تیرہ سو میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے، شارٹ فال زیادہ ہونے کے باعث، ملک کے کچھ علاقوں میں سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے، انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ سحر و افطار کے دوران، بجلی کا کم سے کم استعمال کریں اور اس حوالے سے میڈیا بھی عوام میں شعور  پیدا کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button