تازہ ترینعلاقائی

کراچی: شہری بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشینڈگ کیخلاف سراپا احتجاج

کراچی(نامہ نگار)کراچی میں شہری بجلی کی تلاش میں سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اور کےالیکٹرک انتظامیہ کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ترجمان نے دعوٰی کیا ہے کہ شہر بھر میں معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ کراچی کے کسی بھی علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل نہیں ہے،کورنگی اور شاہ فیصل کالونی سمیت شہر بھر میں فالٹس دور کرکے بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کورنگی اور محمود آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بجلی کا کوئی بریک ڈاون نہیں ہے۔ دوسری جانب شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ جس کےباعث عوام سڑکوں پر سراپااحتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:نعوذباللہ قرآن پاک کو شہید کرنےکاواقعہ، ہزاروں افراد کاشدیداحتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker