تازہ ترینعلاقائی

کلرکہار:لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ ونہارکےعوام سڑکوں پرنکل آئے

کلر کہار ﴿سٹاف رپورٹر ﴾لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ ونہار کے عوام سڑکوں پر نکل آئے بوچھال کلاں میانی اور منارہ کے مقام پر خوشاب چکوال خوشاب روڈ بند کر کے شدید احتجاج کیا تفصیل کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف بوچھال کلاں میں صبع آٹھ بجے عوام نے ٹائر جلا کر خوشاب چکوال روڈ بند کر دیا مظاہرین کی قیادت سابق ناظم ملک اختر شہباز کر رہے تھے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے بینر اور کتبے اتھا رکھے تھے جن پر حکمرانوں کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مطاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک اختر شہباز نے کہا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں بلاجواز لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی تباہ کر کے رکھ دیا ہے جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ علاقہ ونہار کا کوئی وارث نہیں احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے اپنی جان دے سکتا ہوں میانی اڈا پر مظاہرین کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما ملک محمود اعوان کر رہے تھے مطاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا ملک محمود اعوان نے کہ حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے اب انہیں عوامی طاقت سے اقتدار سے الگ کریں گے موضع منارہ میں مظاہرین کی قیادت ملک حمید رضا کر رہے تھے عوام نے سڑک کو چار گھنٹے تک بند رکھا بعد ازاں مظاہرین بوچھال کلاں پہنچے اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ایس ڈی او واپڈا نے موقع پر پہنچ کر مطاہرین سے مذاکرات کئے اور مظاہرین کو لوڈشیڈنگ کا شیڈول دینے کا وعدہ کیا جونہی مظاہرین منتشر ہوئے بجلی بند کر دی گئی جس پر عوام ایک بار پھر مشتعل ہو گئے مگر ملک اختر شہباز کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button