پاکستانتازہ ترین

سحری وافطاری میں لوڈ شیڈنگ ، حکومتی دعوے دھرے رہ گئے

کراچی!پشاور (نامہ نگار، بیورو رپورٹ ) حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں سحری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی گئی شہریوں کو سحری کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کراچی میں گلشن اقبال بلاک چار، سات، ابو الحسن اسفہانی روڈ اور سچل گوٹھ سمیت مختلف علاقے سحری کے اوقات میں اندھیرے میں ڈوبے رہے اس کے علاوہ سوات، مردان، پشاور کے مختلف علاقوں میں عوام بجلی کے ساتھ ساتھ گیس سے بھی محروم رہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سحری کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دوسری جانب ملک بھر میں لوگوں نے سحری کے وقت روایتی کھانوں کا اہتمام کیا اور روزہ رکھا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے ہوٹلوں پر جا کر روزہ رکھا

یہ بھی پڑھیں  گلوکارہ حمیرا ارشد نے نعتیہ ویڈیو جاری کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker