پاکستانتازہ ترین

بھارتی فائرنگ سے شہید نائیک محمد طارق محمود فو جی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) سبز کو ٹ کے مقام پر بھارتی فا ئرنگ سے شہید نائیک محمد طارق محمود کو فو جی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سبز کو ٹ کے مقام پر بھارتی فائرنگ سےشہید ہونےوالےپاک فوج کے جوان شہید نائیک محمد طارق محمود کو فو جی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا، شہید کے نماز جنازہ میں آرمی کے اعلیٰ افسران میں جی او سی 23 ڈیو جہلم ، 4 برگیڈیر بھمبر آزاد کشمیر کے علاوہ فو جی جوان اور اہلے علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پا ک آرمی کے بہادر سپوت نا ئیک محمد طارق محمود شہید نے سوگواران میں والدین بیوہ اور دو بچے چھو ڑے ہیں جبکہ شہید کا کا دوسرا بھائی بھی پاک آرمی میں اپنے فرا ئض سر انجام دے رہا ہے ۔ شہید کے والد نور حسین کا کہنا ہے کہ وطن کی خا طر اگر میرے تینوں بیٹے بھی شہید ہو جا ئیں تو ہمارے لیے بعث فخر کی بات ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر اشفاق احمد ۔پاکستانی جوہری پروگرام کے معمار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker