پاکستانتازہ ترین

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، 4 جوان شہید، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیاں جاری ہے، جس کے نتیجے میں 4پاکستانی جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی سیکٹر پر مارٹر فائر کئے، جس کے نتیجے میں پاکستانی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، جس میں 3بھارتی فوجی ہلاک اور متعددزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی جوان کوٹلی سیکٹر پر جندروٹ میں مواصلاتی لائنوں کی مرمت کررہےتھے، مرمت کےکام میں مصروف جوانوں پربھارتی فوج نے مارٹر فائر کیے۔ سابق صدرآصف زرداری نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور 4جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہیدجوانوں کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button