پاکستانتازہ ترین

ایل او سی: پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی(پاک نیوز) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔ نئے سال 2021ء کے دو روز کے دوران دوران ازلی دشمن کے دو ڈرونز گرائے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چکوٹھی سیکٹر کے مقام پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پربھارتی کواڈ کاپٹر 500 میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم جنوری 2021ء کو بھی بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا تھا، یہ بھارتی ڈرون پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مقام نوشہری پر مار گرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button