پاکستانتازہ ترین

سینئر وزیر پنجاب اسمبلی میاں محمد اسلم اقبال کی آستانہ عالیہ نقیب آباد آمد

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سینئروزیر پنجاب اسمبلی میاں محمد اسلم اقبال کی آستانہ عالیہ نقیب آباد آمد ، اس موقع پر فیاض احمد موہل ڈی سی قصور‘ ایس پی انویسٹی گیشن خالد محمود تبسم ،صاحبزادہ صوفی ساجد غفار‘ جاوید قادربھی ان کے ہمراہ تھے، صوفی محمد اسد اللہ شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف کے ہمراہ مزار پر حاضری ، تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال‘ ڈپٹی کمشنرقصور فیاض احمد موہل‘ ایس پی انویسٹی گیشن خالد محمود تبسم، صاحبزادہ صوفی ساجد غفار‘سیاسی و سماجی شخصیت جاوید قادراور دیگر رہنماو ¿ں کی درگاہ شریف آستانہ عالیہ نقیب آباد پر حاضری اورسجادگان سے ملاقات، مہمانوں کے آستانہ عالیہ آمد کے موقع پر صوفی محمد اسد اللہ شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف استقبال کیا اور مزار پر حاضری دی ، ملکی سلامتی و خوشحالی کےلئے خصوصی دعا کی، صوفی محمد اسد اللہ شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف نے کہا ہے اولیاءکرام کی تعلیمات انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں ، برصغیر میں اسلام اولیاءکرام کی تعلیمات سے پھیلا، اولیاءکرام نے اللہ تعالی اور نبی کریم ﷺکی محبت کا پیغام عام کیا جس پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں،اولیاءو صوفیاءنے بھوک‘ جبر‘ افلاس اور تنگدستی جیسی صعوبتیں جھیل کر بھی اپنے اخلاق و کردار سے چٹائی پر بیٹھ کر انقلاب پیدا کیااور ہر خاص و عام کے لئے لنگر خانے کھولے، صوفی محمد اسد اللہ شاہ نے مزید کہا کہ اولیاءکرام کی تعلیمات انسانی بھلائی پر مبنی ہے، اولیاءکرام نے اپنی سیرت و کردار سے انسانیت کو گمراہی سے نکال کر صراط مستقیم پر چلایا ، اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سجادہ نشین درگاہ نقیب الاولیاءکا خصوصی شکریہ ادا کیا اور نقیب آباد شریف اور گردنواح کے لئے سوئی گیس سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل اور ایس پی انویسٹی گیشن خالد محمود تبسم نے کہا کہ نقیب آباد شریف عرس اور دیگر تقریبات میں انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کیا جاتا ہے اسے مزید فول پروف بنایا جائے گا، قبل ازیں سنیئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button