پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت کا بھی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کا فیصلہ

لاہور(پاک نیوز) پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ ناگزیر ہے۔ اس دوران زرعی مشینری، شاپنگ سینٹرز اور دودھ دہی سمیت روزمرہ کی دیگر دکانیں کھلیں رہیں گی۔ دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ اسٹورز، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں 2 سے صبح 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری و اجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی۔ گروسری اسٹورز، کریانہ اسٹورز، ڈپارٹمنٹل اسٹورز اور سپر مارکیٹس صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔ دودھ دہی، پولٹری اور مرغی کے گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9 سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، جبکہ مساجد کیلئے جاری 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  سیاست، صحافت اور طوائفیت

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker