پاکستانتازہ ترین

لاہور میں آج بھی مکمل لاک ڈاؤن

لاہور(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر لاہور میں آج بھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ آج لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہینگی۔کمشنرلاہورنے مزید کہا کہ صرف میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، ویکسی نیشن سینٹرز، بیکریاں اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہینگی۔انہوں نے مزید کہاکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button