پاکستانتازہ ترین

ایک اورجھوٹ،لوڈشیڈنگ 24 گھنٹوں میں ختم ہوجائے گی: نوید قمر

اسلام آباد (ڈیسک رپورٹر) وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر نے کہا ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ختم ہوجائے گا۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹس میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی پیداوار میں اچانک کمی ہوئی، طلب اور رسد میں فرق کم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ نوید قمر نے کہا کہ انرجی کانفرنس کے فیصلوں پر تین صوبائی حکومتوں نے عمل کرنا شروع کیا لیکن وہ صوبہ جس کے مطالبے پر کانفرنس منعقد ہوئی تھی اس نے عمل نہیں کیا۔  وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر لوگ بازار اور دکانیں جلد بند کریں تو بچ جانے والی بجلی، گھروں اور کارخانوں کیلئے استعمال میں لائی جا سکتی ہے۔ نوید قمر کا کہنا تھا کہ بجلی کا بحران ایک قومی مسئلہ ہے، جس سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو تعاون کرنا چاہئے، احتجاج اور توڑ پھوڑ  مسائل کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button