بین الاقوامیتازہ ترین

وزیر اعظم ملکی سالمیت کے دفاع کیلیے پرعزم

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی طالبان سے جاری مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ منگل کو تین روزہ سرکاری دورے پر لندن آمد کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل مکمل اخلاص سے شروع کیا گیا کیونکہ ملکی سالمیت کے لیے بہت اچھا قدم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر مذاکرات سے امن قائم ہوتا ہے اور لاقانونیت اور قتل عام کی روک تھام ہوتی ہے تو یہ ایک اچھا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری نیا نے یہی طریقہ کار اپنایا اور برطانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک نے ائرلینڈ کے ساتھ معاملات بھی اسی طرح حل کیے تھے۔ کراچی کی صورتحال کے حوالے سے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی انہوں نے کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات شروع کر دیے تھے۔ ‘ہم نے وقت ضائع نہیں کیا، آپریشن کے ذریعے کراچی میں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے، کراچی کا امن ہمیں بہت عزیز ہے کیونکہ یہ معاشی حب اور ملک کا تجارتی مرکز ہے اور ہم اس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ برطانیہ کے اپنے حالیہ دورے کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ برطانیہ کا ایجنڈا پہلے سے طے تھا اور امید ظاہر کی کہ ان کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات سے دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ حامد میر کے سانحے کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے، تمام نگاہیں کمیشن پر مرکوز ہیں جو پہلے ہی قائم کیا جا چکا ہے۔ دورے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز اور وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ بھی وزیر اعظم کے ساتھ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker