بین الاقوامیتازہ ترین

بلاول کی نواز شریف کی دعوتِ افطار پر ان کی رہائشگاہ آمد

لندن(پاک نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری لندن میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی دعوت افطار پر ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے ہمراہ شیری رحمان،نوید قمر اور قمر زمان کائرہ بھی نواز شریف کی دعوت پر ان کے گھر پہنچے۔اس کے علاوہ اسحاق ڈار،حسین نواز اور حسن نواز سمیت شریف فیملی کے اہم افراد نے بھی شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار کی دعوت پر بلاول بھٹو اور نواز شریف کے درمیان ملکی سیاسی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر نواز شریف نے بلاول بھٹو سے مخاطب ہوکر کہا کہ’ لندن میں آپ ہمارے مہمان ہیں’۔اس سے قبل بلاول نے نوازشریف اورشریف فیملی کوآج افطارڈنرکی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!