پاکستان

لندن: پاکستان کواس صورتحال سے نکالنا مشکل ہے ناممکن نہیں،نوازشریف

لندن (ڈیسک رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ زرداری اور گیلانی ملک کو ترقی یافتہ بنانے میں ناکام ہو گئے ، ملکی وقار کی پروا کیے بغیر جرنیلوں نے مارشل لا لگائے۔ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کواس صورتحال سے نکالنا مشکل ہے ناممکن نہیں، سب ملکرملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے غلطیاں کیں مگر ماضی سے سبق سیکھا اور صحیح راستے سے نہیں ہٹے۔ صدر مسلم لیگ نواز کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے، جمہوریت کے علاوہ کسی دوسرے راستے پر نہیں چلیں گے۔ نواز شریف نے بتایا کہ سازش کا حصہ بنانے کیلئے ایجنسیوں نے انہیں بہکانے کی بہت کوشش کی، لیکن وہ کسی لالچ یا بہکاوے میں نہیں آئے کیونکہ ان کے نزدیک یہ گناہ ہے۔ عوامی مینڈیٹ کا خیال کیا جانا چاہئے
یہ بھی پڑھیں  لاہور: ڈی جی آئی ایس آئی کی تبدیلی کا مطالبہ ذاتی نہیں تھا یہ مطالبہ ملکی مفاد میں کیا، چوہدری نثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker