تازہ ترینکھیل

برطانوی ملکہ ایلزبیتھ کی پوتی نے اولمپکس میڈل جیت لیا

لندن (نمائندہ سپورٹس) برطانیہ کی ملکہ ایلزبیتھ کی پوتی زارافلپس اولمپک گیمز کی میڈل ونرز بھی شامل ہوگئی ہیں۔ مشہور زمانہ مقولے کے مطابق زارا فلپس چاندی کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہوئیں اور اب لندن اولمپکس میں زارا نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔اولمپک گیمز گھڑ سواری کے مقابلے میں زارا فلپس کی شمولیت سے برطانوی ٹیم جرمنی سے سخت مقابلے کے بعد دوسرے نمبر پرآئی ہے۔کامیابی پر مسرور زارا فلپس نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ ہوم گراؤنڈ کے سامنے ہم میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔زارا فلپس کی والدہ پرنسیس این انیس سو اکہتر میں گھڑ سواری کی یورپی چیمپئن رہی ہیں اور والد مارک فلپس نے انیس سوباہتر اولمپکس میں ٹیم گولڈ اور انیس سواٹھاسی اولمپکس میں ٹیم سلور میڈل جیتا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button