بین الاقوامیتازہ ترین

دہشت گردوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے :بیرسٹر امجد ملک

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اے پی ایل برطانیہ اور راچڈل لاءسوسائٹی کے پہلے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک نے سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی طرف سے پے در پے حملوں کے بعد فضائیہ کی طرف سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بلاشبہ دنیا کی بہترین فوج کو للکارا ہے اب تخت نہیں یا تختہ نہیں کے فارمولے کے تحت پاک فوج کو پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو نیست و نابود کر دینا چاہیے ‘ صبر کی بھی کوئی انتہا ہوتی ہے ایک طویل عرصہ سے دہشت گرد ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد مسلمان نہیں ہو سکتے کیونکہ کوئی بھی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کا خون نہیں بہاتا، دہشت گردوں نے پاک فوج کی رٹ کو چیلنج کیا ہے اب اینٹ کا جواب پتھر سے دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہو ں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اس فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کب تک پاک فوج اپنے جوانوں کا نقصان برداشت کرتی رہے چلو دیر آمد مگر درست آمد، اب اس آپریشن کیلئے پوری قوت کیساتھ حملہ کر کے ان کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے ۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!