پاکستانتازہ ترین

بلاول نے ’گو سلیکٹڈ گو‘ کے نعرے سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا

کراچی(پاک نیوز)پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے حکومت مخالف لانگ مارچ کا آغاز ہو گیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کا افتتاح کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ہم سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج رہے ہیں، عوامی طاقت کے ذریعے سلیکٹڈ حکومت کو ہٹائیں گے اور  حقیقی عوامی حکومت بنائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں لہذا تمام لوگ اسلام آباد پہنچیں اور اس کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی عوام کو حق ملا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت میں ملا ہے، پیپلز پارٹی نے 18 ویں ترمیم کی صورت میں صوبوں کو ان کے حقوق دیے لیکن جب تک یہ کٹھ پتلی حکومت ہے تو نا سندھ ترقی کر سکتا ہے اور نا ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے ’گو سلیکٹڈ گو‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کے 3 سال ہونے پر عوام احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں اور ہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 3 سال ہو گئے ہیں اب سلیکٹڈ کو جانا ہو گا، خان صاحب نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے اور معیشت کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے لیکن ہم 1973 کے آئین اور معیشت کا تحفظ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button