پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور میں موجود، آج شام ناصر باغ میں جلسہ عام ہوگا

لاہور(پاک نیوز) بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور میں موجود ہے اور آج شام جلسہ عام کیا جارہا ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پیپلز پارٹی نے لاہور کے علاقے ناصر باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جلسے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ’عوامی مارچ‘ بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد کا رخ کرے گا۔شیڈول کے مطابق عوامی مارچ آج رات وزیر آباد میں قیام کریں گے جس کے بعد وہ پیر کی صبح آگے کی جانب روانہ ہوجائیں گے۔دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری لاہور میں وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی افضل ندیم چن کی رہائش گاہ بھی جائیں گے، جہاں افضل ندیم چن پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button