پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ کا شیڈول کا اعلان کردیا گیا

tahirاسلام آباد (بیوروچیف) لانگ مارچ تیرہ جنوری کو ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کی لاہور میں رہائش گاہ سے روانہ ہو گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے اسلام آباد لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ مریدکے میں ہوگا۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان ڈاکٹر عبدالحفیظ چوھدری کے مطابق تحریک منحاج القرآن اور متحدہ قومی مومنٹ کی سربراہی میں پاکستان عوامی تحریک کا قافلہ تیرہ جنوری کو لاہور میں واقع ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ سے صبح نو بجے روانہ ہوگا۔قافلے کا پہلا پڑاؤ مرید کے میں ہوگا۔ لانگ مارچ گجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، دینا، گوجر خان، روات سے ہوتا ہوا راولپنڈی پہنچے گا اور چودہ جنوری کو لانگ مارچ کا حتمی پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا۔ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری لانگ مارچ کے دوران شرکا سے خطاب کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے اسلام ٓباد تک لانگ مارچ کے قافلے میں جمعیت علما پاکستان سمیت مخلتف تاجر تنظیمیں،علما مشائخ اور مزدور یونین شامل ہو جائیں گی۔ ادھر کالعدم تحریک طالبان نے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کو کسی بھی دھمکی کی تردید کی ہے۔ کالعدم طالبان کے ترجمان کے مطابق علامہ طاہر القادری سے شدید نظریاتی اختلافات کے باوجود انہیں اب تک کوئی دھمکی نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  عیسائی لڑکی رمشاء کی رہائی کوخوش آئند ہے،پاکستان مسلم لیگ(ق)کی مرکزی نائب صدر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker