پاکستانتازہ ترین

لاکھوں افراد کے جذبوں، ولولوں اوراُمنگوں کا متلاطم سمندراسلام آباد کی طرف رواں دواں

long marchلاہور(نمائندہ خصوصی) ملک میں جاری کرپشن، ظلم و ناانصافی، قتل غارت گری اور دو جماعتوں کی مک مکا سیاست کے خاتمے کے لیے تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام عوامی و جمہوری لانگ مارچ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ آج چشم فلک نے اس وقت عجیب نظارہ دیکھا جب حکمرانوں کے ظلم و ستم اور استحصال سے متاثرہ لاکھوں افراد کا پرجوش قافلہ حکومت کے تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جذبوں اور ولولوں کے ساتھ چل پڑا۔ یہ مارچ امن و آشتی میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔ اس کی عظیم مثال اُس وقت دیکھنے میں آئی جب یہ مارچ امامیہ کالونی پہنچا جہاں ہزارہ کمیونٹی کے قتل عام کے خلاف اہل تشیع نے دھرنا دے رکھا تھا اور روڈ بند کر رکھے تھے، اُنہوں نے مارچ کو راستہ دینے سے انکار کر دیا لیکن جب ڈاکٹر طاہر القادری نے اُنہیں یقین دلایا کہ ہم اُنہی کی طرح مجبور و لاچار قوم کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں تو اُنہوں نے نہ صرف مارچ کے شرکاء کو راستہ دیا بلکہ نعروں کے ساتھ اُن کا استقبال بھی کیا۔ عوام کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ یہ اس وقت تک اپنے گھروں کو واپس نہیں آئیں گے جب تک بیس کروڑ ستم رسیدہ عوام کی تقدیر کو بدل کر نہیں رکھ دیتے۔ جلوس میں شامل پرجوش کارکن جہاں بہت زیادہ پر امید نظر آرہے ہیں وہاں لوٹ مار اور کرپشن کے چیمپین حکمرانوں کے خلاف غم و غصہ بھی اپنی انتہا کو ہے۔ وہ پر عزم ہیں کہ ان لٹیروں سے ملک آزاد کروا کر ہی واپس آئیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری تمام تر خطرات کے باوجود اپنے کارکنوں اور عوام کے ساتھ جی ٹی روڈ پر اُن کی قیادت کر رہے ہیں۔ عوام جگہ جگہ اُن کا انتہائی پرجوش انداز میں استقبال کر رہے ہیں اور ہزاروں لوگوں کے قافلے جگہ جگہ سے اس مارچ میں شامل ہو رہے۔ شاہدرہ، مریدکے اور کامونکی میں ہزاروں لوگوں نے اپنے لیڈر کا عظیم الشان استقبال کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں لوگوں کا یہ سمندر اپنی تلاطم خیز موجوں کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے جو قریب پہنچ کر عوام کا ایک ایسا طوفان بن جائے گا جو ان ظالم، کرپٹ اور عیاش حکمرانوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔ انقلاب اب زیادہ دور نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد انتظامیہ اور منہاج القرآن کا معاہدہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker