پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ اسلام آباد کے قریب پہنچ گیا

long marchاسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں لانگ مارچ اسلام آباد کے دروازے پر پہنچ گیا ہے۔ سخت سرد موسم کے باوجود جناح ایونیو پر واقع سعودی پاک ٹاور کے سامنے شرکا کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں اتوار کے روز لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ اپنی منزل اسلام آباد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ بسوں ، ٹرکوں ، ویگنوں اور دیگر چھوٹی گاڑیوں میں سوار لانگ مارچ کے شرکا بذریعہ جی ٹی روڈ مختلف شہروں سے گذر کر آئے۔ راستے میں ہر شہر میں لانگ مارچ کا استقبال کیا گیا قافلے بھی شامل ہوتے رہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اس مارچ میں شریک ہے۔ اسلام آباد میں جناح ایونیو پر واقع سعودی پاک ٹاور کے سامنے جلسہ گاہ بنایا گیا ہے۔ پنڈال میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔ سرد موسم سے بچنے کے لیے خیمے بھی لگائے گئے ہیں ۔ پرویز مشرف کی جماعت ال پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان بھی پنڈال میں موجود ہیں۔ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شرکاء کی گاڑیاں ایف نائن پارک میں کھڑی کی جارہی ہیں اور داخلے کا انتظام جناح ایونیو فلائی اوور کے اوپر سے کیا گیا ہے جہاں واک تھرو گیٹ نصب ہیں۔ اسلام آباد کی اہم سرکاری عمارتوں کی طرف جانے والی سڑکیں کینٹینر لگا کر بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن پھر چیلنج کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker