پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

long-march3اسلام آباد(بیوروچیف) ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر قیادت لاہور سے اسلام آباد روانہ ہونے والا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ لانگ مارچ کے شرکاء دینہ سے نکل چکے ہیں اور سوہاوہ ،گوجرخان، مندرہ ،روات سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔لانگ مارچ کے راستے میں موبائل فون سروس بندہے۔لانگ مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے جن کا جوش وخروش سخت سردی بھی ماند نہ کر سکی۔ لانگ مارچ کا کامونکی اور گوجرانوالہ پہنچنے پرلوگوں نے والہانہ استقبال کیا۔ مریدکےمیں بھی لانگ مارچ کا خیرمقدم کیا گیا،لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اورپھول نچھاور کیے۔ دیگرشہروں سے آنے والے قافلے لانگ مارچ میں شامل ہورہے ہیں۔ اتوار کی دوپہر ماڈل ٹاؤن لاہور سے شروع ہونے والا مارچ دھرم پورہ،گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن ،مینار پاکستان اورشاہدرہ سے ہوتا ہوا جی ٹی روڈ پہنچاتھا۔ پی ٹی اے نے لانگ مارچ کے راستوں پرموبائل فون سروس بند کی ۔سرد موسم کے پیش نظر جگہ جگہ خیمےلگائے گئے ۔ لانگ مارچ کے شرکاء بسوں، ٹرکوں اور چھوٹی بڑی گاڑیوں پر سوار ہیں ، جو وقفے وقفے سے نعرے بلند کرتے اور جھنڈے لہراتے ہوئے اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔ اسلام آباد میں لانگ مارچ کیلئے تیارپنڈال کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔ علامہ طاہر القادری اسلام آباد پہنچ کر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب کے بلدیاتی انتخابات، ایک خاتون امیدوار کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker