پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ انجام بھونڈے انجام کو پہنچا،سید منورحسن

syed manwarلاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ چاروزہ کے ڈرامے کے بعد طاہر القادری کا لانگ مارچ بھونڈے انجام کو پہنچا ہے ،طاہرالقادری حکومت سے ایک بھی نئی بات نہیں منواسکے۔لاہور سے جاری بیان میں سید منور حسن نے کہا ہے یہاں لوگ کھیل تماشے کیلئے تو جمع ہوجاتے ہیں لیکن اپنی بھلائی اور خیر خواہی کے خواہش مند افراد کی طرف توجہ نہیں دیتے۔انہوں نے کہا اسمبلیوں کو16مارچ تک ویسے ہی تحلیل ہونا تھا ، طاہرالقادری حکومت سے کوئی ایک نئی بات بھی منوانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ،دودن پہلے وزیر اعظم کی گرفتاری کے حکم پر نعرے لگانے والے طاہر القادری نے اسی وزیر اعظم کے دستخط سے طے پانے والے معاہدہ تسلیم کرلیا

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کی برترمخلوق، یہ ملک ہے صرف تمھارے لئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker