پاکستانتازہ ترین

طاہرالقادری اورحکومت کے درمیان ہونیوالا معاہدہ سپریم کورٹ میں چیلنج

long marchاسلام آباد (بیوروچیف)  چودہ جنوری کے لانگ مارچ کے اختتام پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور علامہ طاہر القادری کے درمیان ہونے والا معاہدہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔  شاہد اورکزئی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک غیر ملکی شہری کے ساتھ کیا گیا معاہدہ ملکی سالمیت اور خودمختاری کے منافی ہے۔ مذکورہ معاہدہ وفاق کے انتظامی اختیارات سے بھی تجاوز ہے۔ صدر کی اجازت کے بغیر وفاق کو ایسا کوئی بھی معاہدہ کرنے کا اختیار نہیں۔ درخواست گزار کے مطابق، ایک جماعت کے مطالبے پر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا اترنے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے مدت میں اضافہ کیا گیا یہ اقدام دیگر سیاسی جماعتوں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایک سال میں سی این جی کی قیمت میں47 فیصد اضافہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker