پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ کی دھمکی دینے والے عوامی منینڈیٹ نہیں رکھتے: گیلانی

اسلام آباد(بیورو پورٹ) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو آمریت کے دور میں لانگ مارچ کر کے عدلیہ اور عوام کا ساتھ دینا چاہئیے تھا۔ لانگ مارچ کی دھمکی دینے والے وامی منینڈیٹ نہیں رکھتے۔ نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ وہ اسپیکر کو نہیں مانتے اور جبکہ شریف بردارن صدر اور وزیراعظم کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کر رہیں۔ وزیراعظم نے کہا جب عدلیہ اور میڈیا پر پاپندیاں تھیں تب لانگ مارچ کیوں نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کو آمریت کے دورمیں لانگ مارچ کر کے عدلیہ اور عوام کا ساتھ دینا چا ہئیے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیااب ان کے پاس کوئی عوامی منینڈیٹ نہیں جس کی بنا پر لانگ مارچ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button