
گوجرانوالا(پاک نیوز)پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ پانچویں روز آج گوجرانوالہ چن دا قلعہ سے اپنے اگلے سفر کا آغاز کریگا، عمران خان مارچ کی قیادت کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آہستہ آہستہ اپنی منزل اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، آج پانچویں روز لانگ مارچ اپنے سفر کا آغاز گوجرانوالہ چن دا قلعہ سے اپنی اگلی منزل کی جانب سفر کا آغاز کرے گا، چیئرمین عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔عمران خان مارچ کی کمان سنبھالنے کے لیے صبح 11 بجے اپنی رہائشگاہ سے گوجرانوالہ کیلیے روانہ ہوں گے، شہری عمران خان اور مارچ کا یہاں پہنچنے پر ان کا مختلف مقامات پر استقبال کریں گے جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔گوجرانوالہ شہر میں ہر جگہ آزادی مارچ کی بینرز آویزاں ہیں، عمران خان یہاں پہنچنے کے بعد سپر ایشیا فیکٹری چوک پر پہلا خطاب کریں گے، شرکا مارچ نے رات گوجرانوالہ کے گھروں میں قیام کیا اور اب لوگوں کی بڑی تعداد مارچ میں شرکت کے لیے جمع ہونا شروع ہوگئی ہے