پاکستانتازہ ترین

طاہرالقادری جھوٹاشخص ہے،اسکاایجنڈاانتخابات کاالتواہے،رحمان ملک

rehmanاسلام آباد(بیوروچیف) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری جھوٹی اور دوغلی شخصیت کے مالک ہیں، ان کا ایجنڈا انتخابات کا التواء ہے ۔ملک میں جمہوریت ہے اور رہے گی۔اسلام آباد میں رحمان ملک نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ریڈ زون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طاہر القادری قبضہ گروپ ہے،اور وہ مدرسہ بنانا چاہتے ہیں،  لانگ مارچ پر دہشت گرد حملوں کے خدشات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی معلومات انٹیلی جنس کی بنیاد پر ہوتی ہے،،کراچی سے پانچ دہشت گرد گرفتار کئے گئے، جن کا منصوبہ طاہر القادری پر حملہ کرنا تھا،،طاہر القادری قوم کو آزمائش میں مت ڈالیں،طاہر القادری کو تکلیف ہے کہ الطاف حسین انہیں کیوں چھوڑ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو تحلیل کرنے کا مقصد چھ ماہ اور ضائع کرنا ہے،، طاہر القادری خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں،،وہ عام انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں،، تاہم ملک میں جمہوریت ہے اور رہے گی، وزیر داخلہ نے کہا کہ طاہر القادری کے جھوٹوں کا پلندہ وائٹ پیپز کی شکل میں آئے گا، طاہر القادری کو آئینی شقوں کا علم ہوتا تو ماروائے آئین بات نہ کرتے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے،،کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ لانگ مارچ کے دوران طاہر القادری قانون کے مطابق رہیں تو کوئی بات مسئلہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  عیدالاضحیٰ کا آج دوسرا دن، ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker