
بھائی پھیرو(نامہ نگار) لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر سات علما کے خلاف مقدمات درج۔علما کی شامت۔مزہبی حلقوں میں اضطراب ۔تفصیلات کے مطابق گردونواح کے دیہات اور شہر میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر بھائی پھیرو کے محلی ملک کالونی کی مسجد کے خطیب مولانا رمضان،کوٹ فضل شاہ کی مسجد کے خطیب مولانا مشتاق،میانکے موڑ کی مسجد کے مولانا سلیم اختر چشتی ،مسجدمظاہر العلوم کے خطیب مولانا عبدلعزیز ،جمبر کلاں کے خطیب ذوالفقار احمد،گلانوالہ کے خطیب اللہ دتہ اور شیخم کے دیوبند مسجد کے خطیب قاری عاشق کے خلاف ایمپلیفائر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔علما پر مقدمات سے مذہبی حلقوں میں زبردست اشتعال پھیل چکا ہے اور مزہبی حلقے اسے اکیسویں ترمیم کا تحفہ قرار دے رہے ہیں ۔ایک سماجی کارکن عبدالناصر نکا کہا ہے کہ پولیس چوروں ،ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کو تو پکڑتی نہیں مولویوں کے پیچھے پڑ گئی ہے۔